جموں کشمیر ماس مومنٹ کی محبوس سربراہ فریدہ بہن جی ملین مارچ کو کامیاب بنانے کی کال کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کیلئے یہ ایک فیصلہ کن موقعہ ہے کہ وہ ایک بار پھر یہ ثابت کرئے کہ وہ اپنے موقف سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں وسکتے۔ ترجمان کے مطابق حریت(گ) کی سنیئر خاتون لیڈر جو کئی روز سے علالت کے باوجود پس از زندان ہے نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کے دورہ کشمیر سے جہاں کشمیری عوام کو مسلسل ایک ہفتہ سے یرغمال بنا دیا گیا ہئے وہی ہزاروں مزاحمتی کارکنوں ،لیڈروں اور نوجوانوں کو جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی موقعہ ہے کہ بھارت نوشتہ دیوار پڑ لئے اور اپنی ہٹ دھری ترک کر کے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا موقعہ فرہم کرئے۔ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی نے اس دوران ملین مارچ پر قدغنیں اور بندشیں لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فی الحقیقت بھارت کے دعوؤں میں دم ہے تو انہیں ملین مارچ میں کوئی بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہے۔ ماس مومنٹ کی سربراہ نے اس دوران گرفتاریوں کے لاامتنائی چکر کی بھی مذمت کرتے ہوئے مفتی محمد سعید کے نظریات کے جنگ کے فلسفے کو دھوکہ اور ڈھکوسلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے جنوب و شمال میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے جبکہ 90کی دہائی کے طرز پر کریک ڈاؤنوں اور چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت اور انکے مقامی حواریوں نے شکست قبول کی ہے۔ فریدہ بہن جی واضح کیا کہ قید و بند سے کشمیری عوام نہ ہی مرعوب ہونے والے ہیں اور نہ ہی اپنے مقصد سے دستبردار ہونگے۔
اس دوران فریدہ بہن جی شہدائے جموں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ پھر ایک بار دہرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموی مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جموں میں آر ایس ایس اور سنگھ پرایوار کی طرف سے کھلی عام ہھتیاروں کی نمائش اس بات کی عکاسی ہے ایک منصوبہ بند طریقے سے جموں کے مسلمانوں کو زیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فریدہ بہن جی تاہم جموں کے مسلمانوں کے پشت پر ہر صورت میں رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستوں کے کوابوں کو خاک مین ملا دیا جائے گا۔

Post a Comment

Refrain from posting comments that are obscene, defamatory or inflammatory, and do not indulge in personal attacks, name calling or inciting hatred against any community. Let's work together to keep the conversation civil.

Sponsored

Powered by Blogger.