شہدا ئے کشمیر کو مزاحمتی تحریک کیلئے روشنی کا منار قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کولگام کھانڈے پورہ مین جان بحق عسکریت پسند ابو قاسم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ ان ہی شہداء کے طفیل کشمیر کی مزاحمتی تحریک زندہ ہے اور تب تک باقی رہے گی جب تک ریاستی عوام کو آزادی کی صبح نصیب نہیں ہوگی۔ بیان کے مطابق فریدہ بہن جی کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر نے جو مشعل روشن کی ہے اس کو کسی بھی طور بجھنے نہیں دیا جائے گا بلکہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے یکسوئی کے ساتھ جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔ فریدہ بہن جی نے کولگام میں جاں بحق عساکر کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو بھارت کیلئے نوشتہ دیوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ایک پھر ریفرنڈم پیش کیا کہ وہ آزادی سے کم کسی بھی چیز سے سمجھوتہ کرنے والے نہیں ہے۔ حریت(گ) کی سنیئر خاتون لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڈنے کے باوجود بھی لوگوں کا جذبہ حریت کم نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگ اس مقدس تحریک سے کسی بھی طور پر دستبردار ہونگے۔ بیان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ راہ حق کے مسافروں نے اپنے مقدس مشن کیلئے مال و متاع کو ٹھوکر مار کر اپنے آج کو قوم کے مستقبل کیلئے قربان کیا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں شہداء کے اصل وارث ہونے کا ثبوت پیش کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی راہ پر چل کر ہی ہم انکے مشن کی آبیاری کرسکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہفتہ رفتہ کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے پرنم آنکھوں سے یاد کیا۔
ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے شمال و وجنوب میں گرفتاریوں کے تازہ چکر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جنوبی کشمیر میں سینکڑوں نوجوانوں کو پس از دیوار کیا گیا ہے اور ان پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف فرقہ پرستوں کو بندوق اور تلواریں لہرانے کی کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے اور دوسری طرف ظلم و تشدد کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کو جیلوں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔
سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے7 نومبر کو ملین مارچ کال کی مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر سی پروگرام کو کامیاب بنائے۔
Post a Comment
Refrain from posting comments that are obscene, defamatory or inflammatory, and do not indulge in personal attacks, name calling or inciting hatred against any community. Let's work together to keep the conversation civil.