جموں کشمیر ماس مومنٹ نے حکومت ہند کی طرف سے کشمیر کو اتوٹ انگ قرار دینے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت از خود جانتا ہے کہ اس بیان میں کوئی بھی وزن نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ اور حریت کی سنیئر خاتون لیڈر فریدہ بہن جی نے کہا کہ بھارت نے اقوام عالم کے سامنے اس بات کا واعدہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کو اپنا مستقبل کا تعین کرنے کیلئے رائے شماری کا حق دیا جائے گا تاہم بعد میں اہ اپنے اس واعدے سے نہ صرف منحرف ہوا بلکہ کشمیری عوام کو ظلم و جبر کے پہاڈ توڈنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑ لینی چاہے کہ اقوام عالم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس طرح کے بیانات سے وہ دنیا کے سامنے اپنی پوزیشن کو مضحکہ خیز بنا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی نے واضح کیا کہ دنیا کو اس بات کا علم ہے کہ بھارت نے ہمیشہ چنکیائی سیاست اپنا کر کشمیریوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی تاہم کشمیری عوام اپنے حق یعنی حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جتنی جلد حقیقت کا سامنا کرئے گا اتنا ہی وہ بھارت کے اپنے حق میں بہتر ہوگا ۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ اقوام متحدیہ کی سلامتی کونسل میں بھارت نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے گا اور آج اقوم متحدہ پر ہی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امریکہ کی لونڈی بننے کے بجائے حقیقت پسندانہ فیصلوں کو لاگو کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالئے اور اپنی قراردادون کو زمینی سطح پر لاگو کرے۔
اس دوران فریدہ بہن جی نے گرفتاریوں کے تازہ چکر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دانستہ طور پر پشت از دیوار کیا جا رہا ہے اور وادی میں 90 کی دہائی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹاسک فورس اور فورسز کی طرف سے چھاپہ مار کراوئیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نوجوانوں کو خوفزہ کرنے سے بھارت کوئی بھی چیز حاصل نہیں کر پائے گا۔
Post a Comment
Refrain from posting comments that are obscene, defamatory or inflammatory, and do not indulge in personal attacks, name calling or inciting hatred against any community. Let's work together to keep the conversation civil.