
پھول کو کانٹے جب چُبھ جائیں
خون کے قطرے ،گلاب بہائیں
اپنی بولی میں وہ بولیں
درد انہیں تو بہت ہوا ہے
کوئی انہیں نہ سمجھ سکا ہے
اکثر سوچ میںوہ ڈوبے ہیں
کس کو اپنا حال سنائیں؟
کس کو اپنا دُکھ بتائیں؟
کتنے گلاب اس باغ کے ہیں جو
خوف کی دھوپ میں جھلسے ہوئے ہیں
حالات میں محکوم ہوئے ہیں
کچھ مالی سے محروم ہوئے ہیں
مگر میرے سینے میں تو دِل ہے
دردوں کا احساس مجھے ہے
یہ بات مجھے ایک بُزرگ نے
بچپن میں سمجھائی تھی کہ
زندگی ہے بس نام اسی کا
غیروں کے تم کام جو آئو
مظلوموں پر ترس بھی کھائو
میں اس پر آج بھی قائم ہوں
اس بات کا عہد کیا ہے میں نے
وقت کے کانٹوں سے یہ پھول
میں آزاد کرائوں گا
مجھے ہمدردی ہے خوشبو سے
باغ کے آنسوں پونچھوں گا
درد گلابوں کے بانٹوں گا
میںدرد گلابوں کے بانٹوں گا
اصلی نظم: درد گلابا ں نے بنڈساں (پہاڑی)؛ شاعر: پرویز مانوؔس
ترجمہ کار: ریاض احمد، جو ’ریاض ملک‘ کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل بدھل کے علاقے راج نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کثیر لسانی صلاحیت کے حامل ہیں اور اردو، ہندی، کشمیری، پہاڑی، گوجری اور بدھلی جیسی کئی علاقائی زبانوں اور مقامی بولیوں سے واقف ہیں۔ وہ اس وقت اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
The article first appeared on The Kashmir Pulse at https://kashmirpulse.com/regional/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88/%da%af%d9%84%d8%a7%d8%a8%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d8%af/117533.html
Post a Comment
Refrain from posting comments that are obscene, defamatory or inflammatory, and do not indulge in personal attacks, name calling or inciting hatred against any community. Let's work together to keep the conversation civil.