جموں کشمیر ماس مومنٹ نے بجبہاڈہ کے تین نوجوانوں شہید عادل، شہید عامر اور شہید عارف ساکنان بجبہاڑہ اسلام آباد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان نوجوانوں کے افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔بیان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے شہدائے بجبہاڑہ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی رواں تحریک آزادی یہاں کے عوام کے قیمتی خون اور مال و جائیداد کی قربانیوں سے مزین ہے اور اس تحریک کو منطقی انجام تک لیجانے کیلئے اس تحریک کے ساتھ بھر پور وابستگی اور استقامت کامیابی کی ناگزیر تقاضے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس کی خاتوں لیڈر نے کہا کہکشمیری قوم شہداء کی اعظیم اور لازول قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں کہا کہ ظلم و جبر کے باوجود کشمیری قوم شہداء کے مشن یعنی بھارت سے مکمل آزادی حاصل کر کے رہے گئے ۔ ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں لوگوں کے سمندر کی شمولیت سے بھارت اور اقوام عالم کو یہ بات اخذ کر لینی چاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق یعنی حق خود ارادیت کے مقصد سے کسی بھی صورت مین دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نوشرہ دیوار پر لینی چاہے کہ ان شہدای کے آخری سفر میں لوگوں کے شامل ہونے کا مطلب ہی ایک ریفرنڈم ہے اور کشمیری اپنے موقف سے ذرہ بھر بھی ہٹنے والے نہیں ہے۔ماس مومنٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان شہدآ کی قربانیوں کی بدولت ہی آج تحریک آزادی پوری دنیا میں جانی جاتی ہے اور دنیا کے ہر ایک فورم میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کے مقروض ہیں اور ہر صورت میں حصول مقصد تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ کہ شہدائے کشمیر نے جو مشعل جلائی ہے اس کو ہر صورت میں فروزاں رکھا جائے گا۔
Post a Comment
Refrain from posting comments that are obscene, defamatory or inflammatory, and do not indulge in personal attacks, name calling or inciting hatred against any community. Let's work together to keep the conversation civil.